Tuesday , September 25 2018
Home / دنیا / نئے صدر افغانستان 2 ستمبر کو اپنا عہدہ سنبھالیں گے

نئے صدر افغانستان 2 ستمبر کو اپنا عہدہ سنبھالیں گے

کابل۔ 24؍اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)۔ صدر افغانستان حامد کرزئی نے کہا کہ ان کے جانشین نئے صدر 2 ستمبر کو اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔ رائے دہی کی جانچ سُست رفتار ہے جس کا مقصد بوگس ووٹوں کو علیحدہ کردینا ہے جو دونوں حریف امیدواروں کو حاصل ہوئے ہیں۔ حامد کرزئی نے کل اپنے بیان میں کہا کہ حکومت افغانستان 2 ستمبر کو نئے صدر کی تقریر حلف برداری کے انعقا

کابل۔ 24؍اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)۔ صدر افغانستان حامد کرزئی نے کہا کہ ان کے جانشین نئے صدر 2 ستمبر کو اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔ رائے دہی کی جانچ سُست رفتار ہے جس کا مقصد بوگس ووٹوں کو علیحدہ کردینا ہے جو دونوں حریف امیدواروں کو حاصل ہوئے ہیں۔ حامد کرزئی نے کل اپنے بیان میں کہا کہ حکومت افغانستان 2 ستمبر کو نئے صدر کی تقریر حلف برداری کے انعقاد کی تیاری کررہی ہے۔ انھوں نے اُمید ظاہر کی کہ یہ تاریخ تبدیل نہیں ہوگی۔ اقوام متحدہ کا مشن برائے افغانستان بھی رائے شماری کی جانچ میں شامل ہے۔ نئے صدر کی تقریر حلف برداری قبل ازیں 2 اگسٹ کو مقرر کی گئی تھی، لیکن اقتدار کی منتقلی روک دی گئی، کیونکہ پہلے مرحلہ کے صدارتی انتخابات میں کسی کی واضح کامیابی کا فیصلہ نہیں ہوسکا تھا۔ دوسرے مرحلہ کی رائے جون میں منعقد کی گئی جس کے بعد دونوں حریف امیدواروں نے ایک دوسرے پر انتخابی دھاندلیوں کا الزام عائد کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT