Tuesday , December 11 2018

نئے ضلع مستقر کیلئے نلگنڈہ کے دو قائدین میں رسہ کشی

حیدرآباد ۔ یکم ڈسمبر (این ایس ایس) ضلع نلگنڈہ سے تعلق رکھنے والے تلگو دیشم کے دو سینئر قائدین کے درمیان جدید ضلع کی تشکیل کے مسئلہ پر زبردست رسہ کشی پیدا ہوگئی ہے ۔ متکوپلی نرسمہلو اور اے اوما مادھوا ریڈی دونوں ہی تلگو دیشم کے پولیٹ بیورو ارکان اور سابق وزراء ہیں۔ نرسمہلو یا دادری (یادگیر گٹہ) کو نیا ضلع ہیڈکوارٹرز بنانے کیلئے انتھک مساعی میں مصروف ہیں جبکہ اوما مادھوا ریڈی اپنے علاقہ بھونگیر کو ضلع مستقر بنانے کا مطالبہ کر رہی ہیں ۔ اوما مادھوا ریڈی نے کہا کہ بھونگیر تاریخی اہمیت کا حامل ہے جہاں نظام دور حکومت کا قلعہ بھی موجود ہے اور وہ انتظامی پرنٹ بھی تھا۔

TOPPOPULARRECENT