Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / نئے ضلع کلکٹرس چیف سکریٹری کی خاص نگرانی میں

نئے ضلع کلکٹرس چیف سکریٹری کی خاص نگرانی میں

حکومت کی فلاحی اسکیموں پر عمل آوری کو یقینی بنانے اقدامات
حیدرآباد 8 جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت کے چیف سکریٹری ایس پی سنگھ نے نظم و نسق کی بے روک ٹوک کارکردگی کو یقینی بنانے کے لئے ایک نیا طریقہ کار اختیار کیا ہے۔ وہ تمام جونیر آئی اے ایس عہدیداروں کی رہنمائی کریں گے جو نئے قائم کئے گئے اضلاع کے کلکٹرس مقرر کئے گئے ہیں۔ انھوں نے تمام کلکٹرس سے کہا ہے کہ وہ 24 گھنٹے ان کے لئے فون پر دستیاب رہیں گے۔ وہ عوام کو خدمات کی فراہمی کے لئے ان سے رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔ چیف سکریٹری کے جائزہ لینے کے فوری بعد انھیں بتایا گیا کہ کلکٹرس کو اسٹاف کی کمی کا مسئلہ درپیش ہے اور فنڈس ناکافی ہیں۔ چیف سکریٹری کو یہ بھی بتایا گیا کہ عوام کی شکایات کی یکسوئی میں تاخیر ہورہی ہے۔ چیف سکریٹری نے کلکٹرس کو ہدایت دی کہ وہ عوامی اہمیت کے مسئلہ پر انھیں اطلاع دیں وہ فوری یہ مسئلہ چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ سے رجوع کریں گے اور متعلقہ محکمہ جات کے سکریٹریز کو بھی باخبر کریں گے۔ ہریتا ہرم ، ڈبل بیڈ روم ہاؤزنگ اسکیم مشن بھاگریتا مشن کاکتیہ اور دوسرے فلاحی پروگرامس کو حکومت نے اولین ترجیح دی ہے۔ چیف سکریٹری نے کلکٹرس کو ہدایت دی ہے کہ وہ ان اسکیموں پر عمل آوری میں پیشرفت سے انھیں واقف کرائیں۔

TOPPOPULARRECENT