Saturday , November 18 2017
Home / دنیا / نئے طالبان سربراہ کے پاس قیام امن کا بہترین موقع : امریکہ

نئے طالبان سربراہ کے پاس قیام امن کا بہترین موقع : امریکہ

واشنگٹن ۔ 26 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے طالبان کے نئے سربراہ کے تقرر کے بعد ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ نئے قائد کے پاس ایک اچھا موقع ہے کہ وہ افغان حکومت کے ساتھ امن مذاکرات میں شامل ہوکر جنگ کی بجائے امن کا انتخاب کریں۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے نائب ترجمان مارک ٹونر نے اپنی روزانہ کی نیوز بریفنگ کے دوران اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو یہ توقع ہیکہ نئے طالبان سربراہ اس موقع کو ہاتھ سے جانے نہیں دیں گے۔ یاد رہے کہ ہفتہ کو مرحوم ملا منصور اختر کے جانشین کے طور پر ملا ہبت اللہ اخونزادہ کی بحیثیت طالبان سربراہ تقرری عمل میں آئی۔ تاہم یہاں اس بات کا تذکرہ بھی ضروری ہیکہ طالبان نے افغان حکومت کی امن مذاکرات کی پیشکش کو ہمیشہ مسترد کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT