Sunday , November 19 2017
Home / سیاسیات / نئے مرکزی وزرا سے امیت شاہ کی ملاقات

نئے مرکزی وزرا سے امیت شاہ کی ملاقات

نئی دہلی، 17 اگست (سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی صدر امیت شاہ نے آج یہاں مودی حکومت کے کچھ وزرا سے وزارتوں کے کام کاج کی معلومات لی اور ان سے پارٹی کیلئے تنظیمی کمزور علاقوں میں استحکام کیلئے کام کرنے کو کہا۔بی جے پی ہیڈ کوارٹر میں صبح 11 بجے سے دوپہر قریب ڈیڑھ بجے تک چلنے والی اس میٹنگ میں بی جے پی کی جانب سے سکریٹری جنرل رام لال، رام مادھو، ارون سنگھ، کیلاش وجئے ورگھیا ‘ ڈ اکٹر انل جین موجود تھے ۔ میٹنگ میں شامل مرکزی وزراء میں روی شنکر پرساد، پرکاش جاوڈیکر، دھرمیندر پردھان، پیوش گوئل، جے پی نڈا، نریندر سنگھ تومر، نرملا سیتا رمن، منوج سنہا اور ارجن رام میگھوال شامل تھے ۔ میٹنگ میں سابق داخلہ سکریٹری اور بہار کے آرہ سے بی جے پی لیڈر آر کے سنگھ بھی موجود تھے ۔ سمجھا جاتا ہے کہ یہ اجلاس جلد ہونے والی کابینہ توسیع کے نقطہ نظر سے اہم ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ امیت شاہ نے مشن 2019 کے پیش نظر مودی حکومت کے ان وزیروں کا مختلف محاذوں پر استعمال کا بھی منصوبہ بنایا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ شاہ نے ان وزرا سے کام کاج کی تفصیلات طلب کیں، ساتھ ہی ان وزراء کو بی جے پی کے کمزور علاقوں میں جاکر پارٹی کی مضبوطی کے لئے کام کرنے کی ہدایات دی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT