Saturday , December 15 2018

نئے منتخب اراکین اسمبلی کو ضلع کلکٹر کی جانب سے تہنیت کی پیشکشی

کریم نگر ۔ 22 ۔ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع میں اس اثناء میں انعقاد کئے گئے عام انتخابات میں منتخب اراکین اسمبلی کو ضلع کلکٹر ایم ویرا برہمیا نے چہارشنبہ کو تہنیت پیش کی ۔ اراکین اسمبلی ایٹالہ راجندر ، گنگولا کملا کر ، پوٹامدھوکر ، چہارشنبہ کو کلکٹریٹ میں ضلع کلکٹر سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر کلکٹر نے ان کو مبارکباد دیتے ہوئے شال پوشی

کریم نگر ۔ 22 ۔ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع میں اس اثناء میں انعقاد کئے گئے عام انتخابات میں منتخب اراکین اسمبلی کو ضلع کلکٹر ایم ویرا برہمیا نے چہارشنبہ کو تہنیت پیش کی ۔ اراکین اسمبلی ایٹالہ راجندر ، گنگولا کملا کر ، پوٹامدھوکر ، چہارشنبہ کو کلکٹریٹ میں ضلع کلکٹر سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر کلکٹر نے ان کو مبارکباد دیتے ہوئے شال پوشی کی ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی حضور آباد ایٹالہ راجندر نے کہا ضلع کریم نگر دھان کی پیداوار میں ریاست میں اول مقام پر ہے ۔ ربیع میں کسانوں کی دھان کی پیداوار کو امدادی قیمت پر خریدی مراکز میں لینے کیلئے اقدامات کرنے کی خواہش کی موسم کے حالات کے مدنظر اچانک غیرموسمی بارش کے امکانات موہوم ہونے کی وجہ سے جس دن کے دھان اسی دن خرید کر ملرس کو بھیج دیں ۔ ملرس آگے آکر بڑی مقدار میں دھان کی خریداری کرنے کلکٹر کو یادداشت پیش کی ۔ اس پروگرام میں ٹی آر ایس پارٹی کے صدر ایداشنکر ریڈی ، کارپوریٹر رویندر سنگھ و دیگر نے شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT