Sunday , November 18 2018
Home / شہر کی خبریں / نئے منڈلس میں جلد ہی گودام تعمیر کئے جائیں گے

نئے منڈلس میں جلد ہی گودام تعمیر کئے جائیں گے

اسمبلی میں وزیر مارکیٹنگ ہریش راؤ کا بیان
حیدرآباد ۔ 19 ۔ مارچ : ( این ایس ایس ) : وزیر مارکیٹنگ و امور مقننہ ٹی ہریش راؤ نے آج ایوان کو بتایا کہ نئے تشکیل دئیے گئے منڈلس میں نئے گودام تعمیر کئے جائیں گے ۔ ان علاقوں میں جہاں کمرشیل فصلوں کی کاشت کی جاتی ہے کولڈ اسٹوریج تعمیر کئے جائیں گے ۔ وقفہ سوالات کے دوران وزیر نے کہا کہ حکومت نے تمام اضلاع میں غذائی اجناس کے لیے اسٹوریج سہولت میں اضافہ کرنے کا تہیہ کیا ہے ۔ وزیر نے کہا کہ عہدیداروں نے 1024 کروڑ روپئے لاگتی گوداموں کی تعمیر کے کام شروع کئے ہیں اور اب تک 818.14 کروڑ روپئے خرچ کئے ہیں تاکہ اسٹوریج فسیلیٹی میں 18.30 لاکھ میٹرک ٹن تک اضافہ کیا جائے ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ یہ گودام بلا تفریق سیاسی وابستگی تمام سیگمنٹس میں تعمیر کئے جارہے ہیں ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی ہدایت کے مطابق اسٹوریج کپاسٹی میں اضافہ کیا جارہا ہے اور منڈلس میں جہاں ضرورت ہے نئے گودام تعمیر کئے جائیں گے ۔ اس سے کسانوں کو ان کی فصل ایم ایس پی پر فروخت کرنے میں مدد ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کلکٹرس سے منڈلس میں گوداموں کی تعمیر کے لیے اراضی کی نشاندہی کرنے کے لیے کہا گیا ہے اور نبارڈ سے فیزیبلٹی رپورٹ فراہم کرنے کے لیے کہا گیا ہے ۔ وزیر مارکیٹنگ نے مزید کہا کہ نبارڈ کی مدد سے حکومت گوداموں کی تعمیر کرنے کے موقف ہے اور اس کے اداروں جیسے نفیڈ ، مارکفیڈ اور ہاکا اجناس کو اسٹور کرسکتے ہیں اور ایک سال میں 10 کروڑ روپئے ریونیو بچا سکتے ہیں ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ 364 گوداموں کی شفاف انداز میں تعمیر کے لیے e ۔ پروکیورمنٹ کے ذریعہ ٹنڈر طلب کئے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ کم سے کم رقم کے بڈ کو ٹنڈرس دیتے ہوئے حکومت 150 کروڑ روپئے ریونیو بچا پائی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT