Tuesday , November 21 2017
Home / سیاسیات / نئے چیف منسٹر گجرات کے نام کا آج اعلان

نئے چیف منسٹر گجرات کے نام کا آج اعلان

احمدآباد ۔  4اگست (سیاست ڈاٹ کام) نئے چیف منسٹر گجرات کے نام کا کل اعلان کیا جائے گا۔ قومی صدر امیت شاہ نے آج پارٹی قائدین کے ساتھ تفصیلی مشاورت کی تاکہ آئندہ چیف منسٹر کے نام کو قطعیت دی جاسکے۔ بی جے پی کے پارلیمنٹ بورڈ نے موجودہ چیف منسٹر گجرات آنندی بین پٹیل کی استعفیٰ کی پیشکش دہلی میں منعقدہ اجلاس میں منظور کرلی ہے جس کی وجہ سے نئے چیف منسٹر کے تقرر کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ بی جے پی ارکان اسمبلی اور پارٹی کے عہدیداروں کا ایک اجلاس کل شام بی جے پی کے ہیڈکوارٹرس گاندھی نگر میں منعقد کیا جائے گا جس میں نئے چیف منسٹر کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔ صدر ریاستی بی جے پی وجئے روپانی نے جو ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ بھی ہیں، آج اس کا اعلان کیا۔ امیت شاہ کے علاوہ تمام بی جے پی اسمبلی، عہدیدار اور مبصر نتن گڈکری اور سروج پانڈے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ امیت شاہ آج صبح احمدآباد پہنچے اور ریاستی بی جے پی قائدین اور وزراء سے اپنی قیامگاہ پر مشاورت میں مصروف رہے۔ ان سے ملاقات کرنے والے دیگر افراد نے ریاستی بی جے پی کے انچارج دنیش شرما، قومی نائب معتمد عمومی (تنظیمی) وی ستیش اور سابق صدر ریاستی بی جے پی آر سی فالدو بھی شامل تھے۔

TOPPOPULARRECENT