Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / نئے 392 اے ایز کو تقرر کے احکام حوالے،انجینئرس بہتر خدمات بجالائیں ، ریاستی وزیر جے کرشنا راؤ

نئے 392 اے ایز کو تقرر کے احکام حوالے،انجینئرس بہتر خدمات بجالائیں ، ریاستی وزیر جے کرشنا راؤ

حیدرآباد ۔ 22 ۔ جون : ( این ایس ایس ) : ریاستی حکومت نے ٹی ایس پی ایس سی امتحانات میں اہل قرار دئیے گئے 392 اسسٹنٹ انجینئرس کو تقرر کے احکامات حوالے کیے ۔ یہاں سکریٹریٹ میں منعقدہ ایک تقریب میں ریاستی وزیر پنچایت راج جوپلی کرشنا راؤ نے نئے اے ایز کو تقرر کے احکامات حوالے کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کی بہتر خدمات بجا لائیں ۔ انہوں نے کہا ریاستی حکومت عوام کو بہتر سہولتیں جیسے سڑکیں ، پانی ، برقی ، صاف صفائی اور دیگر سہولتیں پہنچانے کے وعدے کی پابند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نئے انجینئرس ریاستی حکومت کے ساتھ بہتر تال میل کے ذریعہ عوام کو تمام تر سہولتیں فراہم کریں جب کہ نئے اے ایز کے تقررات سے محکمہ پنچایت راج کو عوام کو بہتر خدمات کے تئیں مزید تقویت حاصل ہوئی ہے ۔ ریاستی وزیر نے بتایا نئے اسسٹنٹ انجینئرس کو کام پر جانے سے قبل تین ماہ تربیت دی جائے گی ۔ انہوں نے کہا دیہی علاقوں میں خستہ حال سڑکوں کی مرمت حکومت کے لیے اولین ترجیح رہے گی ۔ جس کے لیے ریاستی حکومت دیہی روزگار ضمانت اسکیم سے استفادہ کرے گی ۔ ریاستی وزیر کرشنا راؤ نے مزید کہا کہ دیہی پنچایتوں کے فنڈس کو یقینی بنانے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں ۔ متعلقہ عہدیداروں کو اس ضمن میں ہدایت دے دی گئی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT