Saturday , January 20 2018
Home / شہر کی خبریں / نائب امام مسجد حج ہاوز کی خدمات برخاست

نائب امام مسجد حج ہاوز کی خدمات برخاست

چیف ایگزیکٹیو آفیسر وقف بورڈ کے احکامات

چیف ایگزیکٹیو آفیسر وقف بورڈ کے احکامات
حیدرآباد ۔ 11 ۔ فروری(سیاست نیوز) وقف بورڈ نے حج ہاؤز میں واقع مسجد کے نائب امام کی خدمات کو برخاست کردیا ہے۔ فرائض کی انجام دہی میں غفلت کے باعث بورڈ نے یہ فیصلہ کیا۔ اس سلسلہ میں 6 فروری کو چیف اگزیکیٹیو آفیسر سلطان محی الدین نے احکامات جاری کئے اور نائب امام ایم اے وہاب کے حوالے کئے گئے۔ موجودہ امام صابر پاشاہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ مزید احکامات پر 5 نمازوں کی امامت کریں۔ نائب امام کی موجودگی کی صورت میں مستقل امام کو تین اور نائب امام کو دو نمازوں کی امامت کی ذمہ داری دی گئی تھی۔ احکامات میں کہا گیا ہے کہ نائب امام ایم اے وہاب نماز فجر کی ڈیوٹی سے غیر حاضری کے مرتکب پائے گئے اور انہیں نوٹس کی اجرائی کے باوجود فرائض کی انجام دہی میں غفلت جاری رہی۔ اسپیشل آفیسر وقف بورڈ کی ہدایت پر نائب امام کی خدمات کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ 11 فروری سے نائب امام کی خدمات ختم ہوچکی ہے۔ کنٹراکٹ کی بنیاد پر ماہانہ 8000 روپئے اعزازیہ پر تقرر کیا گیا تھا، 10 فروری کو 2 سالہ کنٹراکٹ ختم ہوچکا ہے اور وقف بورڈ میں توسیع نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وقف بورڈ کے ذرائع نے بتایا کہ کنٹراکٹ کی بنیاد پر خدمات انجام دینے والے کئی افراد مختلف بے قاعدگیوں میں ملوث پائے گئے ہیں جس کی شکایت بورڈ کے عہدیداروں سے کی گئی۔ مذکورہ نائب امام پر غیر قانونی طریقہ سے میریج سرٹیفکٹ حاصل کرنے کا بھی الزام ہے۔ مسجد کے ملازمین کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا جو وقف سے متعلق مختلف امور میں مداخلت کرتے دیکھے گئے ۔

TOPPOPULARRECENT