Saturday , December 15 2018

نائب برطانوی وزیراعظم ، ہندوجا ہاسپٹل دیکھ کر مسرور

ممبئی ۔ 26 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) برطانوی نائب وزیراعظم نک کلیگ نے آج کہا کہ وہ اس شہر میں واقع سوپر اسپیشالیٹی ہندوجا ہاسپٹل میں عوام کو اُن کی سماجی حالت سے قطع نظر فراہم کی جانے والی طبی خدمات اور ریسرچ ورکر کے معیار سے غیرمعمولی متاثر ہیں۔ کلیگ نے زائد از 60 سال قدیم اسپتال کا اچھی طرح مشاہدہ کیا ، جہاں اس ملک میں بین الاقوامی معیا

ممبئی ۔ 26 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) برطانوی نائب وزیراعظم نک کلیگ نے آج کہا کہ وہ اس شہر میں واقع سوپر اسپیشالیٹی ہندوجا ہاسپٹل میں عوام کو اُن کی سماجی حالت سے قطع نظر فراہم کی جانے والی طبی خدمات اور ریسرچ ورکر کے معیار سے غیرمعمولی متاثر ہیں۔ کلیگ نے زائد از 60 سال قدیم اسپتال کا اچھی طرح مشاہدہ کیا ، جہاں اس ملک میں بین الاقوامی معیار کی نگہداشت صحت کے سلسلے میں مہیا کرائے جانے والی بہترین خدمات پیش کی جارہی ہے ۔ انھوں نے پیشۂ طب سے اپنی فیملی کی وابستگی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ 21 ویں صدی کے میڈیکل ریسرچ اور اس اسپتال میں دستیاب خدمات کو دیکھ کر کافی خوش ہیں۔ کلیگ نے کہا کہ یہ ایک طرح سے دو طبی گھرانوں کے درمیان رابطہ کی مانند ہے کیونکہ میرے دادا بھی پیشۂ طب سے وابستہ تھے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT