Saturday , December 15 2018

نائب صدرجمہوریہ وینکیا نائیڈو اور چیف منسٹر پنجاب کی کرتارپور راہداری سنگ بنیاد تقریب میں شرکت

گرداسپور 26 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) نائب صدرجمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو اور چیف منسٹر پنجاب امریندر سنگھ نے کرتارپور صاحب راہداری کا سنگ بنیاد رکھا۔ اِس سے سکھ یاتریوں کو گردوارہ دربار صاحب پاکستان جانے میں سہولت فراہم ہوگی۔ ڈیرہ بابا نانک گرداسپور تک بین الاقوامی سرحد میں واقع پاکستان کے گردوارہ کے مربوط کرنے کے لئے راہداری تعمیر کرنے کا فیصلہ مرکزی کابینہ میں 27 نومبر کو کیا گیا تھا۔ کرتار پور شکر گڑھ ضلع نرووال پاکستانی پنجاب میں واقع ہے اور گرو نانک دیو جی بانی سکھ ازم نے 18 سال سے زیادہ عرصہ یہیں گزارا تھا۔ کرتارپور صاحب گردوارہ دریائے راوی کے کنارے واقع ہے اور پاکستان کی سرحد سے تقریباً تین چار کیلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

TOPPOPULARRECENT