Thursday , December 14 2017
Home / ہندوستان / نائب صدرجمہوریہ کا دورۂ سیواگری مٹھ

نائب صدرجمہوریہ کا دورۂ سیواگری مٹھ

ورکالا (کیرالا) 13 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) نائب صدرجمہوریہ محمد حامد انصاری نے آج سیوا گری مٹھ کا دورہ کیا۔ یہ ایک قابل احترام روحانی مرکز ہے جو بیسویں صدی میں سنت و سماجی مسلح سری نارائن گرو نے قیام کیا تھا۔ مٹھ کی سنیاسینوں کا ایک گروپ جس کی قیادت سوامی پرکاش آنند صدر سری نارائن دھرم سنگم ٹرسٹ کررہے تھے، نے حامد انصاری کا استقبال کیا اور اُنھیں پہاڑی مٹھ لے گئے جو ریاست کے دارالحکومت سے تقریباً 50 کیلو میٹر کے فاصلہ پر واقع ہے۔ مہا سمادھی منڈپم میں جو افسانوی گرو کی آخری آرام گاہ ہے، خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد نائب صدرجمہوریہ نے سرکاری تزئین نو یافتہ زینے کا افتتاح کیا جو سمادھی تک جاتا ہے۔ نائب صدر نے بعدازاں دو کتابوں کی صدی تقاریب کا افتتاح کیا جن میں سے ایک گروپ کی تحریر کردہ اور دوسری گروستوم ہے جو ملیالم شاعر کمارناشن نے تحریر کرکے اسے گرو کے نام منسوب کیا۔

 

TOPPOPULARRECENT