Saturday , January 19 2019

نائب صدرجمہوریہ کا پی اے ظاہر کرکے عوام کو دھوکہ

کشن ریڈی کو بھی ایس ایم ایس کرنے کے بعد کارروائی
حیدرآباد 20 مارچ (سیاست نیوز) سنٹرل کرائم اسٹیشن (سی سی ایس) پولیس نے ایک شاطر دھوکہ باز کو گرفتار کرلیا جو خود کو نائب صدرجمہوریہ کا پی اے ظاہر کرتے ہوئے عوام کو دھوکہ دے رہا تھا۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ڈٹکٹیو ڈپارٹمنٹ مسٹر اویناش موہنتی نے بتایا کہ سائبر کرائم پولیس نے پی نوین عرف ارجن راؤ متوطن وجیانگرم کو گرفتار کیا ہے جس نے کئی عوامی نمائندوں کو فون کرکے اُنھیں دھوکہ دیا تھا۔ مسٹر موہنتی نے کہاکہ 13 مارچ کو بی جے پی فلور لیڈر مسٹر جی کشن ریڈی نے ایک تحریری شکایت درج کرائی تھی جس میں بتایا گیا کہ ارجن راؤ نامی شخص جو خود کو نائب صدرجمہوریہ کا پی اے ظاہر کرتے ہوئے اُنھیں ایس ایم ایس روانہ کررہا ہے۔ بی جے پی فلور لیڈر نے دھوکہ باز شخص کا موبائیل فون نمبر بھی فراہم کیا تھا۔ ڈی سی پی نے بتایا کہ وہ اکثر اپنے دوست اور رشتہ داروں کو یہ ظاہر کیا کرتا تھا کہ وہ کئی سیاستدانوں اور عہدیداروں سے واقف ہے اور اپنے اثر و رسوخ سے وہ کچھ بھی کام کرسکتا ہے۔ پولیس نے دھوکہ باز کو گرفتار کرتے ہوئے اُس کے قبضہ سے موبائیل فون برآمد کرلیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT