Friday , August 17 2018
Home / شہر کی خبریں / نائب صدرجمہوریہ کو گیتم یونیورسٹی کی اعزازی ڈاکٹریٹ

نائب صدرجمہوریہ کو گیتم یونیورسٹی کی اعزازی ڈاکٹریٹ

18 نومبر کو یونیورسٹی کا کانوکیشن ،ایم وینکیا نائیڈو مہمان خصوصی

حیدرآباد۔ 12 نومبر (سیاست نیوز) نائب صدرجمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو کو گیتم یونیورسٹی کی جانب سے اس کے 8 ویں کانوکیشن میں جو 18 نومبر کو ردرم کیمپس پر منعقد ہوگا، ڈاکٹر آف لیٹرس کی اعزازی ڈگری عطا کی جائے گی۔ وینکیا نائیڈو اس تقریب کے مہمان خصوصی بھی ہوں گے اور کانوکیشن خطبہ دیں گے۔ ریاستی وزیر آبپاشی ہریش راؤ بھی توقع ہے کہ اس پروگرام میں شرکت کریں گے۔ پروفیسر کے راما کرشنا راؤ چانسلر،گیتم یونیورسٹی اس تقریب کی صدارت کریں گے۔ یہاں ایک پریس کانفرنس میں یہ بتاتے ہوئے پروفیسر این سیوا پرساد پرو وائس چانسلر، پروفیسر وائی لکشمن کمار، ڈین اینڈ ڈائریکٹر، پروفیسر سنجے پرنسپل نے کہا کہ وینکیا نائیڈو گیتم یونیورسٹی سے یہ ڈگری حاصل کرنے والے تیسرے شخص ہوں گے۔ سابق میں ڈاکٹر کرسٹوفر سیکریٹری، ڈی آر ڈی او اور وزیر دفاع کے مشیر ستیش ریڈی کو ڈائریکٹر کی ڈگری پیش کی گئی تھی۔ پروفیسر این سیوا پرساد نے کہا کہ اس موقع پر تعلیمی سال 2016-17 ء کیلئے 1164 طلبہ کو ڈگریاں عطا کی جائیں گی۔ 93 پی ایچ ڈی ڈگریز بھی عطا کی جائیں گی۔ 56 طلبہ جنہیں ڈگریز عطا کی جارہی ہیں، ایم بی اے برانچ کے ہیں اور 995 انجینئرنگ کے ہیں۔ پروفیسر سیوا پرساد نے کہا کہ اس سال 2017-18ء میں انہوں نے فزکس، کیمسٹری اور میاتھس کے ساتھ فارمیسی، بی بی اے وتھ سیما، بی کام آنرس مع اے سی سی اے پیاکیج اور بی بی اے جنرل کا آغاز کیا ہے۔ اس یونیورسٹی نے 2 سالہ تجربہ رکھنے والے ایگزیکٹیوز کیلئے ویک ینڈ ایم بی اے ایگزیکٹیو پروگرام بھی شروع کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT