Friday , December 15 2017
Home / Top Stories / نائب صدر امریکہ جوبیڈن کا دورہ نیوزی لینڈ

نائب صدر امریکہ جوبیڈن کا دورہ نیوزی لینڈ

ویلنگٹن ۔ /21 جولائی (سید مجیب کی رپورٹ) نائب صدر امریکہ جوبیڈن نے اعلان کیا کہ ایک بحری جہاز نیوزی لینڈ کو جاریہ سال کے اواخر میں روانہ کریں گے تاکہ 30 سالہ تعطل کا خاتمہ ہوسکے جو نیوزی لینڈ میں مخالف نیوکلیر پالیسی 1980 ء کی دہائی کے وسط میں اختیار کرنے کی وجہ سے پیدا ہوگئی تھی ۔ جوبیڈن نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے جس میں وزیراعظم جانکی موجود تھے کہا کہ امریکہ نے نیوزی لینڈ کا دعوت نامہ قبول کرلیا ہے اور اس کو تیقن دیا ہے کہ بحریہ کا ایک جہاز نومبر میں جبکہ 75 ویں سالگرہ منائی جائے گی روانہ کرے گا ۔ اس طرح نیوزی لینڈ کے ساتھ امریکہ کی کشیدگی جو گزشتہ 30 سال سے جاری ہے ختم ہوجائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ تجارت اور سرمایہ کاری دونوں ملکوں کے درمیان فروغ پانے کی قوی امید ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات میں استحکام پیدا ہونے کی توقع بھی کی جارہی ہے تاہم انہوں نے بحری جہاز کے نام اور نوعیت کی نشاندہی نہیں کی ۔ قبل ازیں وزیراعظم نیوزی لینڈ اور نائب صدر امریکہ کی دو گھنٹے طویل ملاقات کے دوران تقریباً تمام بین الاقوامی مسائل بشمول مشرق وسطیٰ میں امن کارروائی اور دولت اسلامیہ پر قابو پانے کے اقدامات کا احاطہ کیا گیا ۔ انہوں نے نیوزی لینڈ اور امریکہ کے تعلقات بہتر بنانے کیلئے اقدامات سے بھی اتفاق کیا ۔ جان کی نے نائب صدر امریکہ سے کہا کہ سابق وزیراعظم نیوزی لینڈ ہیلن کلارک اقوام متحدہ کے آئندہ جنرل سکریٹری کے عہدہ کیلئے بہترین امیدوار ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT