Saturday , August 18 2018
Home / دنیا / نائب صدر امریکہ سے ملاقات نہ کرنے محمود عباس کا فیصلہ

نائب صدر امریکہ سے ملاقات نہ کرنے محمود عباس کا فیصلہ

نابلس ۔ /9 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی جانب سے اپنی یروشلم پالیسی میں متنازعہ تبدیلی کے سبب فلسطینی اتھاریٹی کے صدر محمود عباس نے امریکہ کے نائب صدر مائیک پنس کے ساتھ پہلے سے طئے شدہ ملاقات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ محمود عباس کے سفارتی مشیر مجدی الخالدی نے کہا کہ فلسطین میں امریکہ کے نائب صدر کے ساتھ کوئی ملاقات نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا یروشلم فیصلے کے ذریعہ امریکہ نے تمام سرخ لکیروں سے تجاوز کرچکا ہے ۔ وہائٹ ہاؤز نے جمعرات کو خبردار کیا تھا کہ مغربی کنارہ میں بات چیت کو منسوخ کرنا نقصاندہ ہوگا۔
لیکن یروشلم کو اسرائیل کے دارالحکومت کی حیثیت سے تسلیم کرنے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اعلان کے بعد پنس کے ساتھ طئے شدہ ملاقات ترک کرنے کیلئے محمود عباس پر مقامی دباؤ میں اضافہ ہوگیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT