Monday , December 18 2017
Home / دنیا / نائب صدر امریکہ مائیک پنس، وزیرخارجہ ٹلرسن اور ایوانکاٹرمپ کی دیوالی کی مبارکباد

نائب صدر امریکہ مائیک پنس، وزیرخارجہ ٹلرسن اور ایوانکاٹرمپ کی دیوالی کی مبارکباد

واشنگٹن ۔ 19 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی نائب صدر مائیک پنس نے دیگر قانون سازوں کے ساتھ ہندوستانی نژاد امریکی شہریوں اور دنیا میں روشنیوں کا تہوار دیوالی منانے والوں کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے ٹوئیٹ میں پنس نے کہا کہ ’’ہیپی دیوالی ٹودوز سلیبریٹنگ وتھ فرینڈس اینڈ فیملی‘‘۔ انہوں نے اندھیرے پر روشنی کی فتح کو ایک ایسے نتیجہ سے تعبیر کیا جو ہمیشہ بدی پر نیکی کے غالب آنے سے مماثل ہے۔ انہوں نے ساری دنیا کیلئے خوشحالی اور امن کا پیغام دیا۔ امریکی صدر ٹرمپ کی دختر ایوانکا ٹرمپ نے بھی دیوالی کے تہوار کی مبارکباد دی۔ انہوں نے گذشتہ سال دیوالی ایک مندر میں منائی تھی۔ ایوانکا نے کہا کہ آئندہ ماہہندوستان میں گلوبل انٹرپرینر شپ سمیٹ کا وہ بے چینی سے انتظار کررہی ہیں۔ انہوں نے دنیا کے تمام ہندوؤں، سکھوں اور جین مت کے پیروکاروں کو دیوالی کی مبارکباد دیتے ہوئے ’’سال مبارک‘‘ بھی کہا۔ ایوانکا نے مبارکباد کے ٹوئیٹ کے ساتھ صدر ٹرمپ کی ایک تصویر بھی پوسٹ کی جس میں موصوف وائیٹ ہاؤس کے اوول آفس میں دیوالی مناتے ہوئے دکھائے گئے ہیں۔ اسی طرح امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن، نیویارک کے میئر بل ڈی بلاسیو نے بھی دیوالی کی مبارکباد پیش کی۔

TOPPOPULARRECENT