Saturday , November 18 2017
Home / Top Stories / نائب صدر امریکہ کا دورہ نیوزی لینڈ

نائب صدر امریکہ کا دورہ نیوزی لینڈ

MELBOURNE, JULY 17 :- U.S. Vice President Joe Biden speaks as official Jim Bishop listens on at the Victorian Comprehensive Cancer Centre in Melbourne, Australia, July 17, 2016. REUTERS-5R

روزنامہ ’’سیاست‘‘حیدرآباد کو رپورٹنگ کا اعزاز
آکلینڈ۔17جولائی ( سید مجیب کی رپورٹ )  نائب صدر امریکہ جوبیڈن ایک روزہ سرکاری دورہ پر 20جولائی کی شام نیوزی لینڈ کے دورہ پر پہنچیں گے ۔ اپنے قیام کے دوران وہ وزیراعظم نیوزی لینڈ جانکی اور دیگر اعلیٰ سطحی قائدین سے باہمی دلچسپی کے بین الاقوامی ‘ علاقائی اور باہمی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ نیوزی لینڈ سے جن خبر رساں اداروں کے نمائندوں کو رپورٹنگ کی دعوت دی گئی ہے ان کی تعداد صرف 4ہے ۔ ان میں سے حیدرآباد کے اردو روزنامہ ’’سیاست‘‘ کے نمائندہ خصوصی سید مجیب کو بھی نائب صدر امریکہ کے دورہ کی رپورٹنگ کیلئے مدعو کیا گیا ہے ۔ یہ ایک منفرد اعزاز ہے کیونکہ جن مقامی خبر رساں اداروں کے نمائندوں کو رپورٹنگ کی دعوت دی گئی ہے ان میں روزنامہ سیاست کا نمائندہ برائے نیوزی لینڈ سید مجیب بھی شامل ہے ۔ قبل ازیں صدر جمہوریہ ہند پرنب مکرجی نے بھی نیوزی لینڈ کا سرکاری دورہ کیا تھا اور روزنامہ سیاست کے نامہ نگار سیدمجیب کو صدر جمہوریہ ہند کا ایئرپورٹ پر استقبال کرنے کی دعوت دی گئی تھی ۔ یہ بھی ایک منفرد اعزاز تھا کیونکہ عام طور پر اخباری نمائندوں کو ایئرپورٹ کے ٹارمک تک رسائی کی خاص طور پر اُس وقت اجازت نہیں دی جاتی جب کہ کوئی اہم شخصیت نیوزی لینڈ کے دورہ پر آئی ہو ۔ نائب صدر امریکہ جوبیڈن کا دورہ نیوزی لینڈ خصوصی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ جاریہ سال کے اختتام تک صدر امریکہ اور نائب صدر امریکہ اپنے عہدوں سے سبکدوش ہوجائیں گے اور نئے منتخب ہونے والے صدر اور نائب صدر امریکہ کی زمان اقتدار سنبھالیں گے ۔ نیوزی لینڈ کی قیادت سے اُن کی بات چیت کے موقع پر غیر معمولی حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں جن کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی ۔

TOPPOPULARRECENT