Tuesday , January 16 2018
Home / عرب دنیا / نائب صدر امریکہ کے تبصرہ پر متحدہ عرب امارات حیرت زدہ

نائب صدر امریکہ کے تبصرہ پر متحدہ عرب امارات حیرت زدہ

دبئی۔ 5؍اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ حیرت زدہ متحدہ عرب امارات نے نائب صدر امریکہ جوبیڈن سے ان کے تبصرہ پر وضاحت طلب کی ہے جس میں انھوں نے تجویز پیش کی تھی کہ مشرق وسطیٰ میں امریکہ کے حلیف ممالک دولت اسلامیہ عسکریت پسند گروپ کی مدد کرنے کے جزوی طور پر ذمہ دار ہیں۔ متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے جوبیڈن کے تبصرے پر کہ دہشت گردی کے لئے مال

دبئی۔ 5؍اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ حیرت زدہ متحدہ عرب امارات نے نائب صدر امریکہ جوبیڈن سے ان کے تبصرہ پر وضاحت طلب کی ہے جس میں انھوں نے تجویز پیش کی تھی کہ مشرق وسطیٰ میں امریکہ کے حلیف ممالک دولت اسلامیہ عسکریت پسند گروپ کی مدد کرنے کے جزوی طور پر ذمہ دار ہیں۔ متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے جوبیڈن کے تبصرے پر کہ دہشت گردی کے لئے مالیہ فراہم کیا جارہا ہے، اظہار حیرت کیا۔ جوبیڈن کا تبصرہ صداقت سے بعید ہے، خاص طور پر جب کہ متحدہ عرب امارات کا کردار انتہا پسندی اور دہشت گردی کا سامنا کرنے میں سب کے سامنے ہے۔ وزیر خارجہ انور محمد جرجاش نے کہا کہ نائب صدر امریکہ کا بیان ان اقدامات اور مؤثر کارروائیوں کو نظر انداز کردینے کے مترادف ہے جو متحدہ عرب امارات نے کی ہیں۔ ان کا یہ بیان سرکاری خبر رساں ادارہ ’وام‘ نے شائع کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT