Tuesday , April 24 2018
Home / Top Stories / نائب صدر جمہوریہ اور چیف منسٹر نے میڈارم جاترا میں شرکت کی

نائب صدر جمہوریہ اور چیف منسٹر نے میڈارم جاترا میں شرکت کی

ورنگل 2 فبروری ( پی ٹی آئی ) نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو اور چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ نے آج قبائلی تہوار میڈارم جاترا میں شرکت کی اور پوجا کی ۔ چار روزہ قبائلی تہوار سامکا سرلما مہا جاترا کا 31 جنوری کو میڈارم ‘ ضلع جئے شنکر بھوپال پلی میں آغاز ہوا تھا ۔ نائب صدر جمہوریہ نے اس موقع پر کہا کہ ایک طرح سے اس تہوار کو آدی واسی گریجنا کمبھ میلہ کا نام دیا جاسکتا ہے ۔ ملک میں 10 ریاستوں سے تعلق رکھنے والے افراد اپنے روایتی لبا س میں یہاں پہونچے ہیں ۔ یہ لوگ اپنے آبا و اجداد اور جنگل کے دیوتاؤں کی پوجا کرتے ہیں۔ نائیڈو نے سلک کے کپڑے اور اپنے وزن کے برابر سامان دو مقامات پر پیش کیا ۔ چندر شیکھر راؤ نے بھی اپنے افراد خاندان ‘ وزرا اور عہدیداروں کے ساتھ پوجا کی اور انہوں نے اس تہوار کے مقام کو ترقی دینے مختلف اقدامات کا اعلان بھی کیا ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ وہ بہت جلد اس مقام کا دوبارہ دورہ کرینگے اور اس مقام پر مستقل انتظامات کو قطعیت دی جائے گی ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ اس مقام پر 200 تا 300 ایکڑ اراضی حاصل کرکے مستقل انتظامات کئے جائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT