Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / نائب صدر جمہوریہ کے دورہ کے پیش نظر ٹریفک تحدیدات

نائب صدر جمہوریہ کے دورہ کے پیش نظر ٹریفک تحدیدات

حیدرآباد۔/20اگسٹ، ( آئی این این ) سٹی پولیس کمشنر ایم مہیندر ریڈی نے نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو کے دورہ کے پیش نظر 21 اور 22 اگسٹ کو بیگم پیٹ ایر پورٹ تا راج بھون جانے والی سڑکوں پر ٹریفک تحدیدات عائد کئے ہیں۔ چنانچہ پیر کو 10:45 تا11:30 بجے دن حیدرآباد بیگم پیٹ ایر پورٹ، پی این ٹی جنکشن، شیام لال بلڈنگ، اچ پی ایس، بیگم پیٹ فلائی اوور، گرین لینڈس جنکشن مونپا آئی لینڈ، ایم ایم ٹی ایس، راج بھون ریلوے گیٹ اور مجسمہ وی وی پر ٹریفک کو یا تو روک دیا جائے گا یا رُخ تبدیل کیا جائے گا۔ اسی طرح منگل کو صبح 7:15 تا 8بجے راج بھون تا بیگم پیٹ ایر پورٹ روٹ پر ٹریفک تحدیدات ہوں گی۔

TOPPOPULARRECENT