Tuesday , November 21 2017
Home / ہندوستان / نائب صدر حامد انصاری وطن واپس

نائب صدر حامد انصاری وطن واپس

نئی دہلی /5 فروری (سیاست ڈاٹ کام) نائب صدر حامد انصاری 5 روزہ دورہ برونی اور تھائی لینڈ کے اختتام پر آج یہاں وطن واپس ہو گئے۔ قبل ازیں خصوصی طیارہ میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت میں نائب صدر نے دہشت گردی کو وباء قرار دیا اور کہا کہ یہ مسئلہ برونی اور تھائی لینڈ کی اعلی قیادت کے ساتھ ان کی بات چیت کے دوران نمایاں رہا۔ ہر ملک کسی نہ کسی انداز میں دہشت گردی کے خطرہ کا سامنا کر رہا ہے۔ دہشت گردی ہر کسی کے ایجنڈے پر ہے۔ یہ معاملہ لعنت کی شکل اختیار کرگیا ہے اور سرحد پار سفر کرنے والوں کے لئے سیکورٹی کا شدید خطرہ بن کر ابھر آیا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT