Saturday , June 23 2018
Home / ہندوستان / نائب صدر نائیڈو نے پاریکر کی عیادت کی

نائب صدر نائیڈو نے پاریکر کی عیادت کی

علیل چیف منسٹر کے غیاب میں گوا اسمبلی سیشن چار یوم تک گھٹادیا گیا
ممبئی ؍ پاناجی ۔ 19 فروری (سیاست ڈاٹ کام) نائب صدر وینکیا نائیڈو نے آج یہاں لیلاوتی ہاسپٹل پہنچ کر وہاں زیرعلاج چیف منسٹر گوا منوہر پاریکر کی عیادت کی۔ پاریکر اس دواخانہ میں 15 فروری سے شریک ہیں اور ان کے لبلبہ کے عارضہ کا علاج چل رہا ہے۔ ہاسپٹل کے ایک ذریعہ نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ دونوں قائدین تقریباً 10 تا 15 منٹ بات چیت کی۔ نائب صدر کو پاریکر کی صحت سے تعلق سے ڈاکٹروں نے بریفنگ دی۔ گذشتہ روز وزیراعظم نریندر مودی نے اس ہاسپٹل کا دورہ کرتے ہوئے پاریکر کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کرتے ہوئے ان کی عاجلانہ صحتیابی کیلئے درکار اقدامات کی تاکید کی۔ دریں اثناء گوا قانون ساز اسمبلی کا بجٹ سیشن جو آج شروع ہوا اسے چیف منسٹر پاریکر کی علالت کے سبب صرف چار یوم تک گھٹا دیا گیا۔ اسپیکر پرمود ساونت نے آج دوپہر بزنس اڈوائزری کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی اور کہا کہ بجٹ سیشن کے آخری روز 22 فروری کو پیش کیا جائے گا۔ اس سے قبل گورنر مریدولا سنہا نے ایوان کو مخاطب کیا۔ اپوزیشن کے لیڈر چندرکانت کاولیکر نے کہا کہ کانگریس نے سیشن کو محدود کرنے سے اتفاق کیا ہے لیکن پارٹی کا احساس ہیکہ ایوان کو غیرمعینہ مدت تک ملتوی نہیں کیا جانا چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT