Sunday , December 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نائب صدر نشین بلدیہ کاما ریڈی کی ٹی آر ایس میں شمولیت

نائب صدر نشین بلدیہ کاما ریڈی کی ٹی آر ایس میں شمولیت

کاماریڈی:13؍جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نائب صدر نشین بلدیہ کاماریڈی سید مسعودعلی اور رکن بلدیہ گنیش کانگریس پارٹی سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے ٹی آرایس میں شمولیت اختیار کرلی۔ واضح رہے کہ گذشتہ چند دنوں سے ارکان بلدیہ کانگریس سے علیحدگی اختیار کرنے کی افواہیں سرگرم تھی اور خاص طور سے سید مسعود علی کا نام سرفہرست تھا۔ انہوں نے ٹی آرایس کے ارکان بلدیہ بھوم ریڈی، محمد امجدکے ہمراہ کل حیدرآباد میں رکن اسمبلی کاماریڈی، گورنمنٹ وہپ گمپا گوردھن سے ملاقات کی اور ٹی آرایس میں شمولیت اختیار کرنے کا ارادہ ظاہر کیاجس پر رکن اسمبلی نے انہیں ٹی آرایس میں شامل کرنے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے ان کا خیر مقدم کیا اور ٹی آرایس پارٹی شامل کیا ۔ مسعودعلی کے علاوہ دیگر اراکین بلدیہ بھی ٹی آرایس میں شمولیت اختیار کرنے کی افواہیں سرگرم ہے۔ واضح رہے کہ کاماریڈی میونسپلٹی پر کانگریس کا قبضہ تھا ۔چیرمین اور وائس چیرمین دونوں کا تعلق کانگریس پارٹی سے تھا اور حال ہی میں معاون رکن بلدیہ کے انتخاب سے قبل بھی چند اراکین بلدیہ کانگریس سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے ٹی آرایس میں شمولیت اختیار کرلی تھی لیکن اکثریت کانگریس کی تھی لیکن اچانک مسعود علی اور گنیش کے فیصلہ سے بلدیہ میں کانگریس کی اکثریت ختم ہوگئی اور تین سال میںکبھی بھی صدرنشین کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیشکی جاسکتی ہے ۔

 

ضلع پریشد نظام آباد کا
30جنوری کو اجلاس
نظام آباد۔/13جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) صدر نشین ضلع پریشد نظام آباد دفعدار راجو کی اطلاع کے بموجب ضلع پریشد کا ہنگامی اجلاس30جنوری کو 11بجے منعقد ہوگا۔ سی ای او ضلع پریشد موہن لال نے تمام اراکین اور عہدیداروں کو وقت مقررہ پر شرکت کرتے ہوئے اجلاس کو کامیاب بنانے کی خواہش کی۔

TOPPOPULARRECENT