Saturday , December 15 2018

نائب صدر نے دہلی میں ’سندر نرسری ‘ کا افتتاح کیا

نئی دہلی ۔ 21 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سندر نرسری جو جنوبی دہلی میں 90 ایکر رقبہ پر پھیلا ہوا ہر ا بھرا وسیع و عریض پارک ہے، اسے بحال کرتے ہوئے آج نائب صدر وینکیا نائیڈو نے اس کا افتتاح کیا اور اس کو شاندار گارڈن قرار دیا جو پبلک ۔ پرائیویٹ ۔ پارٹنر شپ ماڈل کی کامیاب مثال ہے۔ یہ پارک جمعرات کو 22 فبروری سے عوام کیلئے کھول دیا جائے ۔ یہ عالمی ثقافتی مقام مقبرۂ ہمایوں سے متصل واقع ہے۔ نائب صدرنے یہ بھی کہا کہ حکومت ہرا بھرا ماحول فراہم کرنے کے منصوبہ طئے کررہی ہے تاکہ عوام کیلئے پرفضاء ماحول یقینی ہوجائے۔ اس پارک کے افتتاح کے ساتھ دارالحکومت کو ایک اور ہرے بھرے مقام کا اضافہ ہوگیا ہے جو ضرور مشہور ہوگا۔

کرناٹک : ہر پنچایت کیلئے ایک ہائی اسکول ، حکومت کا فیصلہ
بنگالورو21فروری(سیاست ڈاٹ کام)کرناٹک میں سرکاری اسکولس کو بااختیار بنانے کی کوشش کے طور پر ریاستی حکومت نے ہر گرام پنچایت کے لئے ایک ہائی اسکول لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔حکومت ، نئے تعلیمی اداروں کو کھولنے کے بجائے موجودہ اسکولس اور کالجس کو اپ گریڈ کرنا چاہتی ہے ۔اس سمت میں کی گئی پہل کے طورپر حکومت ،ریاست کے 1000اسکولس کو اپ گریڈ کرے گی ۔ایسے اسکولس جو آٹھویں جماعت تک ہیں ، ان کو ایس ایس ایل سی اور ہائی اسکولس کو پی یو سی تک اپ گریڈ کیاجائے گا۔حکومت نے محکمہ تعلیمات کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس مسئلہ کا جائزہ لینے کے بعد تفصیلی رپورٹ پیش کرے ۔ حکومت کلاس رومس اور عمارتوں کی تزئین نو کے لئے تقریبا 500کروڑروپئے صرف کرے گی۔ قانون ساز کونسل میں اساتذہ حلقہ کی نمائندگی کرنے والوں کی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے تاکہ نصاب کے معیار پر فیصلہ کیاجاسکے اور اس سے متعلق امور کا جائزہ لیاجاسکے ۔

TOPPOPULARRECENT