Saturday , November 18 2017
Home / سیاسیات / نائب وزیراعظم نیپال کی راجناتھ سنگھ سے ملاقات

نائب وزیراعظم نیپال کی راجناتھ سنگھ سے ملاقات

نئی دہلی۔18 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) نیپال کے نائب وزیراعظم کمل تھاپا نے آج وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ سے ملاقات کی اور نئے دستور کے خلاف مختلف جماعتوں کے احتجاج و ناکہ بندی کے پس منظر میں ملک کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ ملاقات ایسے وقت ہوئی جبکہ ایک ہفتہ قبل ہی کے پی شرما اولی حکومت نے اقتدار سنبھالا ہے اور جاری بحران کو حل کرنے کیلئے احتجاجی مدھیسی پارٹیوں سے رجوع ہوئے ہیں۔ نائب وزیراعظم نے نیپال کی تازہ صورتحال سے واقف کرایا۔

TOPPOPULARRECENT