Tuesday , June 19 2018
Home / دنیا / نائجر میں 45 چرچس نذر آتش

نائجر میں 45 چرچس نذر آتش

نیامے ( نائجر) ۔ 19 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )نائجر کے دارالحکومت میں فرانسیسی طنزیہ ہفتہ وار چارلی ایبڈو میں گستاخانہ کارٹون کی اشاعت پر منعقدہ پرتشدد مظاہروں کے دوران گزشتہ ہفتے کے اواخر 45 چرچوں کو نذر آتش کردیا گیا ، پولیس نے آج یہ بات کہی ۔ نیشنل پولیس کے ترجمان عدیلی طورو نے پریس کانفرنس کو بتایا کہ ان احتجاجوں میں جس کے نتیجے میں نیامے کے حدود میں 5 افراد کی موت ہوئی اور 128 دیگر زخمی ہوگئے ، ایک کرسچن اسکول اور ایک یتیم خانے کو بھی آگ لگادی گئی ۔ اسی طرح کی بدامنی جنوبی شہر زندیر میں بھی دیکھنے میں آئی جہاں 5 جانیں گئیں اور 45 دیگر زخمی ہوگئے ۔ فرانسیسی ہفت روزہ کی شرپسندانہ اشاعت کے خلاف دنیا بھر میں مظاہرے ہورہے ہیں اور اسلام پسند لوگ کئی مقامات پر مشتعل ہوکر تشدد کی حرکتیں بھی کررہے ہیں ۔ نیامے میں حالانکہ امتناعی احکام لاگو تھے لیکن لگ بھگ 300 احتجاجیوں نے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا۔

TOPPOPULARRECENT