Wednesday , December 13 2017
Home / کھیل کی خبریں / نائجر کو شکست گھانا کوارٹر فائنل میں داخل

نائجر کو شکست گھانا کوارٹر فائنل میں داخل

نوی ممبئی۔ 18 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) دو مرتبہ کی چمپین گھانا نے آفریقی پڑوسی ملک نائجر کو یہاں کھیلے جارہے فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل مقابلے میں 2-0 سے شکست دیتے ہوئے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ کپتان ارک ایا نے فاتح ٹیم کیلئے پہلا گول بنایا جو پہلے نصف مرحلے تک باقی رہا جس کے بعد متبادل کھلاڑی رچرڈ ڈانسو نے 90 ویں منٹ میں دوسرا گول بنایا۔

ہند بمقابلہ کوریا میچ ڈرا
ڈھاکہ۔ 18 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) گرجنت سنگھ کے آخری لمحات میں بنائے جانے والے گول کی بدولت ہندوستان نے یہاں ایشیا کپ ہاکی ٹورنمنٹ کے سوپر 4 مرحلے کے پہلے مقابلے میں کوریا کے خلاف 1-1 سے برابر کرلیا ہے۔

 

TOPPOPULARRECENT