Thursday , May 24 2018
Home / Top Stories / نائجیریا : مچھلی مارکیٹ میں خودکش دھماکہ، 20 ہلاک

نائجیریا : مچھلی مارکیٹ میں خودکش دھماکہ، 20 ہلاک

کانور ،17 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) شمال مشرقی نائجیریا کی مچھلی مارکیٹ میں تین خودکش بمباروں کے دھماکوں میں کم سے کم 20 افراد ہلاک ہوگئے۔ سیویلین ملیشیائی چھاپہ ماروں نے اس کی توثیق کی ہے۔ ان دھماکوں کیلئے بوکوحرام جہادیوں کو موردِالزام ٹھہرایا جارہا ہے۔ جنوب مشرقی ریاست بورو کے صدمقام مائیدوگوری کے علاقہ کونڈوگا میں گزشتہ رات 8:30 بجے یہ دھماکے ہوئے۔ جہادیوں کے خلاف نائجیریائی کارروائی میں اعانت کرنے والی مشترکہ سیویلین ٹاسک فورس کے ذمہ داران باباکورا کوسو اور موسیٰ اُری نے کہا کہ تینوں بمبار مرد تھے۔ کوسو نے کہا کہ دو بمباروں نے تاشان کیفی مچھلی مارکیٹ پر حملہ جس میں 20 افراد ہلاک اور دیگر 70 زخمی ہوئے۔ اس کے چار منٹ بعد قریبی علاقہ میں تیسرے خودکش بمبار نے دھماکہ کیا۔ مہلوکین میں 19 عام شہری اور ایک سپاہی شامل ہیں۔ تاشان کیفی ایسا بازار ہے جہاں کئی ہوٹل، دوکانات قائم ہیں۔

TOPPOPULARRECENT