Friday , November 24 2017
Home / دنیا / نائجیریا میں بوکوحرام جنگجوؤں کے ہاتھوں 160ہلاکتیں

نائجیریا میں بوکوحرام جنگجوؤں کے ہاتھوں 160ہلاکتیں

کانو ۔ 19۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) شمال مشرقی نائجیریا کے ایک غیر آباد اور دور افتادہ گاؤںمیں بوکوحرام سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کے ہاتھوں مہلوک افراد کی تعداد 160 تک پہنچ گئی ہے۔ تاہم مقامی عوام کے اس دعوے کو سرکاری حکام نے مسترد کردیا ہے ۔ ریاست یوبے کے گاؤں کوکووا۔گاری کے عوام نے قتل عام کی داستان بیان کرتے ہوئے کہا کہ ان کے 150 رشتہ داروں کے علاوہ کئی پڑوسی اپنی جان بچانے کیلئے فرار ہونے کی کوشش میں اس وقت دریا میں ڈوب گئے جب عسکریت پسندوں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔
شام میں خودکش بمبار حملہ ، 16 افراد ہلاک
بیروت۔ 19 اگست (سیاست ڈاٹ کام) شمال مشرقی شام کے شہر قمشلی میں کرد سیکوریٹی فورسیس پر کئے گئے ایک خودکش بمبار حملہ میں کم سے کم 16 افراد ہلاک ہوگئے۔ برطانیہ میں واقع شامی رسدگاہ برائے انسانی حقوق کے سربراہ رمی عبدالرحمن نے کہا کہ ’’ایک خودکش بمبار نے قمشلی میں عصایش کے مقامی ہیڈکوارٹر کے قریب ایک گاڑی کو نشانہ بناتے ہوئے دھماکہ کیا جس میں ایک عام شہری اور عصایش کے 10 ارکان ہلاک ہوگئے۔

TOPPOPULARRECENT