Thursday , October 18 2018
Home / دنیا / نائجیریا میں بوکوحرام حملہ : 150 ہلاک

نائجیریا میں بوکوحرام حملہ : 150 ہلاک

کانو۔ 3 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) شمال مشرقی نائجیریا کے شہر دمترو میں بوکوحرام حملہ کے دوران 38 پولیس ملازمین کے بشمول زائد از 150 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ پولیس، بچاؤکاری عہدیداروں اور ہیلت ورکروں نے یہ بات بتائی۔ بچاؤ کاری کے ایک سینئر عہدیدار نے میڈیکل ذرائع کے حوالہ سے کہا ہیکہ شہر کے صناعی اباچے اسپیشلسٹ ہاسپٹل میں پیر کے حملوں کے بعد ن

کانو۔ 3 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) شمال مشرقی نائجیریا کے شہر دمترو میں بوکوحرام حملہ کے دوران 38 پولیس ملازمین کے بشمول زائد از 150 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ پولیس، بچاؤکاری عہدیداروں اور ہیلت ورکروں نے یہ بات بتائی۔ بچاؤ کاری کے ایک سینئر عہدیدار نے میڈیکل ذرائع کے حوالہ سے کہا ہیکہ شہر کے صناعی اباچے اسپیشلسٹ ہاسپٹل میں پیر کے حملوں کے بعد نعشیں لائی گئی ہیں۔ ان کی تعداد 115 بتائی جارہی ہے۔ ابھی یہ بات واضح نہیں ہوئی ہیکہ آیا یہ نعشیں شورش پسندوں کی ہیں یا شہریوں کی۔ دواخانہ کے ایک عملہ کے رکن نے بتایا کہ 115 نعشیں شہری لباس میں ملبوس تھیں لیکن اس سے یہ واضح نہیں ہوتا کہ آیا یہ تمام شورش پسند تھے یا سپاہی۔ ان حملوں میں 6 سپاہی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ نائجیریا کی فیڈرل پولیس کے ترجمان ایمنایلو ازوکوف نے بتایا کہ پولیس ملازمین کے علاوہ ہمارے 38 لوگ مارے گئے ہیں۔ پولیس ملازمین کی زیادہ تر ہلاک اس وقت ہوئی جب گشتی دستوں پر گھات لگا کر حملہ کیا گیا۔ ایک مقامی شخص عمر صدا نے کہا کہ صبح 4.45 منٹ کو بندوق برداروں نے اندھادھند فائرنگ شروع کردی جس سے بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا ہے۔ پیر کے دن دو خودکش خاتون بم برداروں نے بھی بورنو کے دارالحکومت میں ایک مارکٹ کے اندر خود کو دھماکہ سے اڑا لیا تھا۔ یہاں پر ماضی میں بوکوحرام کی جانب سے مسلسل حملے ہوتے رہے ہیں۔ گذشتہ جمعہ کو دو خودکش بم بردار اور بندوق برداروں نے جامع مسجد پر حملہ کرتے ہوئے 120 مصلیوں کو ہلاک کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT