Wednesday , June 20 2018
Home / دنیا / نائجیریا میں خودکش بم حملہ، 10 افراد ہلاک

نائجیریا میں خودکش بم حملہ، 10 افراد ہلاک

کانو۔ 15 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایک خودکش بم حملہ میں جو شمال مشرقی نائجیریا میں کیا گیا، کم از کم 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے ذریعہ کے بموجب فوج کی مدد کرنے والے شہریوں نے کہا کہ بوکوحرم کے عسکریت پسندوں نے آج حملے کئے تھے۔ پہلے بم حملہ میں شہر کے علاقہ ہکوانڈا میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔ فوری طور پر کسی بھی گروپ نے اس حملہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ دوسرا بم دھماکہ چند منٹ بعد دوراوا کے علاقہ میں کیا گیا جس میں مزید 2 افراد ہلاک ہوئے۔

TOPPOPULARRECENT