Friday , September 21 2018
Home / دنیا / نائجیریا میں دو شدید دھماکے،پانچ ہلاک

نائجیریا میں دو شدید دھماکے،پانچ ہلاک

کانور 2فبروری (سیاست ڈاٹ کام )شمالی نائجیریا کے گومبے سٹی میں ہوئے دو دھماکوں میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے ۔ حملہ آوروں نے ایک دھماکہ ایک فوی چیک پوائنٹ کو نشاہ بنانے کیلئے کیا تھا۔ عینی شاہدین اور فوجی ذریعہ نے بتایا ہ پہلا دھماکہ شور قصوی مارکیٹ میں ہوا جہاں دو افراد ہلاک ہوئے ۔ عینی شاہد مختار رعبانی نے بتایا کہ دھماکہ کی وجہ ہنوز ایک معمہ بنی ہوئی ہے ۔ بعدازاں ایک موٹر سائیکل سوار جو دراصل ایک خودکش بم حملہ آور تھا، نے خود کو دھماکہ سے اُڑا لیا جس میں ایک فوجی اور دیگر دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ یہ بات ایک اور عینی شاہد موسی اور فوج کے ایک ذریعہ نے پنی شناخت مخفی رکھنے کی شرط پر بتائی ۔

TOPPOPULARRECENT