نائجیریا میں دیہات پر حملے، 100 افراد ہلاک

لندن ، 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) نائجیریا کی وسطی ریاست میں مسلح افراد کے تین مختلف دیہات پر حملوں اور قتل و غارت کے نتیجے میں کم از کم 100 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق تشدد کا یہ واقعات کدونا ریاست میں جمعہ اور ہفتہ کو پیش آئے تھے جہاں زمین پر قبضے اور مذہبی اور نسلی اختلاف کی بنیاد پر قتل و غارت گری معمول کی بات ہے۔ پولیس حک

لندن ، 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) نائجیریا کی وسطی ریاست میں مسلح افراد کے تین مختلف دیہات پر حملوں اور قتل و غارت کے نتیجے میں کم از کم 100 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق تشدد کا یہ واقعات کدونا ریاست میں جمعہ اور ہفتہ کو پیش آئے تھے جہاں زمین پر قبضے اور مذہبی اور نسلی اختلاف کی بنیاد پر قتل و غارت گری معمول کی بات ہے۔ پولیس حکام کے مطابق حملوں میں فلانی قبیلے کے افراد ملوث ہیں جنہوں نے اپنے مخالف قبیلے کے تین دیہات پر حملہ کیا۔ حملہ آور بندوقوں اور برچھیوں سے مسلح تھے جنہوں نے قتل و غارت گری کے بعد کئی گھروں کو ان کے مکینوں سمیت آگ لگادی۔

خیال رہے کہ کدونا نائجیریا کی وسطی ریاست ہے جو عیسائی اکثریت پر مشتمل ملک کے جنوب اور مسلمان اکثریت پر مشتمل شمالی علاقے کو علیحدہ کرتی ہے۔ اس ریاست میں مویشی چرانے والے فلانی مسلمان قبیلے اور کھیتی باڑی سے وابستہ عیسائی قبائل کے درمیان دشمنی کی تاریخ خاصی پرانی ہے اور دونوں گروہ گھاس کے میدانوں اور پانی کے ذخائر پر قبضے جیسے معاملات پر بھی ایک دوسرے سے لڑتے رہتے ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیم ’ہیومن رائٹس واچ‘ کے مطابق علاقے میں مذہبی بنیادوں پر جاری جھڑپوں میں 2010ء سے اب تک تین ہزار افراد مارے جاچکے ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں حکومت نائجیریا پر علاقے میں جاری امن و امان کی مخدوش صورتحال کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کرتی ہیں جس کی نائجیریائی حکومت تردید کرتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT