Sunday , June 24 2018
Home / دنیا / نائجیریا میں فوجیوں کے حملے سے 70 بوکوحرم جنگجو ہلاک

نائجیریا میں فوجیوں کے حملے سے 70 بوکوحرم جنگجو ہلاک

کانو (نائجیریا) ۔ 3 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) نائجیریا کے فوجیوں نے ان کی مدد شہری سراغ رسانی محکمے کررہے تھے، دعویٰ کیا ہیکہ انہوں نے 70 سے زیادہ بوکوحرم کے جنگجوؤں کو ہلاک کردیا ہے اور میڈوگوری کے قریب قصبہ پونڈوگا جس کی دفاعی اہمیت ہے، قبضہ کرنے کی بوکوحرم جنگجوؤں کی کوشش ناکام بنادی۔ ایک خودکش بم بردار کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا اور

کانو (نائجیریا) ۔ 3 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) نائجیریا کے فوجیوں نے ان کی مدد شہری سراغ رسانی محکمے کررہے تھے، دعویٰ کیا ہیکہ انہوں نے 70 سے زیادہ بوکوحرم کے جنگجوؤں کو ہلاک کردیا ہے اور میڈوگوری کے قریب قصبہ پونڈوگا جس کی دفاعی اہمیت ہے، قبضہ کرنے کی بوکوحرم جنگجوؤں کی کوشش ناکام بنادی۔ ایک خودکش بم بردار کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا اور دھماکو مادوں سے لدی ہوئی اس کی کار فوجی چوکی کے قریب ضبط کرلی گئی۔ عینی شاہدین کے بموجب تقریباً 150 بوکوحرم جنگجو ماہی گیروں کے دیہات کانو میں داخل ہوگئے تھے جہاں وہ چرواہوں کے بھیس میں مویشیوں کے بڑے ریوڑ کے ساتھ داخل ہوئے تھے۔ وہاں انہوں نے اچانک فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجہ میں قصبہ میں تعینات فوجی اور بوکوحرم جنگجوؤں کے درمیان 6 گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ آخری شمار تک 73 بوکوحرم کے بندوق بردار ناکام حملہ میں ہلاک ہوچکے ہیں۔ محکمہ سراغ رسانی کے ایک عہدیدار بوٹاری مالا نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں خودکش بم بردار بھی شامل ہے جسے اس کی کار میں ہی گولی مار کر ہلاک کردیا گیا باقی جنگجو فرار ہوگئے۔ تاہم ان کا تعاقب کیا گیا اور میڈو گوڑی میں تعینات جیٹ لڑاکا طیاروں نے ان پر بمباری کی۔ فوج کے ایک ذریعہ کے بموجب حملہ مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے ہوا تھا۔ بندوق برداروں نے فوجی چوکی کے قریب پہنچتے ہی مویشیوں کو ہنکا دیا اور فوجیوں پر فائرنگ شروع کردی۔ شہریوں کو بعض مخدوش علاقوں سے دوررہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اب تک بوکوحرم کے تقریباً 12 سے زیادہ حملے ناکام بنائے جاچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT