Sunday , June 24 2018
Home / دنیا / نائجیریا میں 100 سے زائد طالبات کا اغواء

نائجیریا میں 100 سے زائد طالبات کا اغواء

مائیدوگری(نائجیریا) ۔ /15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بوکوحرام نے نائجیریا کے شمال مشرقی بورنو ریاست میں واقع ایک سکنڈری اسکول سے 100 سے زائد لڑکیوں کا اغواء کرلیا ۔ سکیورٹی ذرائع نے اپنی شناخت مخفی رکھنے کی شرط پر بتایا کہ یہ تعداد 100 سے زائد اور 200 سے کم ہے ۔ بوکوحرام کے بندوق برداروں نے اسکول میں گھس کر تباہی مچائی اور کئی لڑکیوں کا اغواء کرلیا ۔ واضح رہے کہ بوکوحرام اسلام پسند دہشت گرد گروپ ہے جس کا مفہوم یہ ہے کہ مغربی تعلیم کی اجازت نہیں ۔ اس تنظیم نے 2009 ء سے اب تک کئی اسکولس پر حملے کئے اور دہشت گرد کارروائیوں کے ذریعہ ہزاروں افراد کو ہلاک کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT