Sunday , December 17 2017
Home / دنیا / نائجیریا میں 2 خواتین کے خودکش حملے

نائجیریا میں 2 خواتین کے خودکش حملے

پُرہجوم مارکٹ کو نشانہ بنایا گیا، 45 ہلاک اور 33 زخمی
کانو(نائجیریا)10 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) نائجیریا کے بدامنی سے متاثرہ شمال مشرقی علاقے میں دو خاتون خودکش بمباروں نے ایک پرہجوم مارکٹ کو نشانہ بنایا اور خود کو دھماکہ سے اُڑالیا۔ جس کے نتیجہ 45 افراد ہلاک اور 33 زخمی ہوگئے۔ فوج نے کل مہلوکین کی تعداد 30 بتائی تھی۔ نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی نے آج ایک بیان میں کہاکہ مہلوکین کی تعداد بڑھ کر 45 اور زخمیوں کی تعداد 33 ہوگئی ہے۔ شمالی نائیجیریا کے میڈو گوری کے ایک بازار میں کل خود کش حملے کئے گئے تھے۔ دونوں خودکش حملہ آور اسکولی طالبات تھیں۔جس مقام پر حملہ کیا گیا اس کے نزدیک کا علاقہ بوکو حرام کے اثرات والا ہے ۔ اڈمانا ریاست کی ہنگامی انتظام ایجنسی کے افسر نے مرنے والوں کی تعداد 45 اور زخمیوں کی 333بتائی ہے ۔میڈوگوری پر جہاں کل اسکولی لڑکیوں نے حملہ کیا ہے وہاں نائیجیریا کی فوج نے 2015 میں بوکو حرام سے لڑائی کے بعد قبضہ کیا تھا۔حملے کے وقت بازار میں چائے پینے گئے ایک ڈرائیور نے بتایا کہ کل صبح سبزی مارکٹ کے پاس دو دھماکے ہوئے ۔ دھماکے سے متعدد افرادزخمی ہو گئے جنہیں ایمبولینس کے ذریعہ ہسپتال لے جایا گیا۔ حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی نے نہیں لی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT