Friday , June 22 2018
Home / دنیا / نائجیریا کے بندوق بردارو ںنے دو یرغمالی رہا کردیئے تین ولندیزی ہنوز حبس بیجا میں

نائجیریا کے بندوق بردارو ںنے دو یرغمالی رہا کردیئے تین ولندیزی ہنوز حبس بیجا میں

دی ہیگ 6 مئی (سیاست ڈاٹ کام )بندوق برداروں نے دو نائجیریائی شہریوں کو جنہیں دو دن قبل اغواء کیاگیا تھا رہا کردیا لیکن تین ولندیزی شہریوں کو جن کا اغوا ان دونوں کے ساتھ کیا گیا تھا ہنوز یرغمال بنائے رکھا ہے ۔ماحولیات کے عالمبردار کارکن سنی اوفیہے نے اپنے ٹوئٹر پر تحریر کیا ہے کہ وہ اور ایک دوسرے اغواء شدہ شہری کو نائجیر کے ڈلٹا کی کھا

دی ہیگ 6 مئی (سیاست ڈاٹ کام )بندوق برداروں نے دو نائجیریائی شہریوں کو جنہیں دو دن قبل اغواء کیاگیا تھا رہا کردیا لیکن تین ولندیزی شہریوں کو جن کا اغوا ان دونوں کے ساتھ کیا گیا تھا ہنوز یرغمال بنائے رکھا ہے ۔ماحولیات کے عالمبردار کارکن سنی اوفیہے نے اپنے ٹوئٹر پر تحریر کیا ہے کہ وہ اور ایک دوسرے اغواء شدہ شہری کو نائجیر کے ڈلٹا کی کھاڑی میں کل رات بندوق برداروں نے رہا کردیا لیکن ان کے دیگر تین ساتھی ہنوز یرغمال بنے ہوئے ہیں۔ عسکریت پسند خاص طور پر ولندیزی شہریوں کی تلاش میں رہتے ہیں۔ نائجیریائی ذرائع ابلاغ کی خبروں کے بموجب جنوبی نائجیر کے ڈلٹا علاقہ میں جو افریقہ کی سب سے بڑی تیل صنعت کا علاقہ ہے بیسیوں غیر ملکیوں کو اغواء کیا گیا ہے جنہیںزر تاوان کی ادائیگی پر رہا کیا گیا۔

شام کی نئی سرنگ بم دھماکہ
30 سرکاری فوجی ہلاک
بیروت 6 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) شام کے کم از کم 30 فوجی ایک زبردست بم دھماکے سے ہلاک ہوگئے ۔ یہ بم مبینہ طور پر سرنگ میں ایک چوکی کے نیچے باغیوں نے نصب کیا تھا 30 فوجی ہلاک ہوگئے ۔قصبہ معارف النومان نے تازہ کھودی ہوئی سرنگ میں کئی بم نصب کر رکھے ہیں۔ اپوزیشن کے جنگجو افسر سرنگوں کو اپنی نقل و حرکت کیلئے استعمال کرتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT