Sunday , January 21 2018
Home / دنیا / نائجیریا : گورنر کی قیامگاہ کے قریب دھماکہ، 4ہلاک

نائجیریا : گورنر کی قیامگاہ کے قریب دھماکہ، 4ہلاک

کانو (نائجیریا) ۔ 6 جون (سیاست ڈاٹ کام) 4 افراد ریاستی گورنر کی قیامگاہ کے قریب بم دھماکہ میں ہلاک ہوگئے۔ غذائی اجناس سے لدا ہوا ایک پک اپ ٹرک دھماکہ سے اڑ گیا۔ سرکاری ذرائع کے بموجب یہ دھماکہ 6.30 بجے شام گورنر ابراہیم ڈنکوامبو کی خانگی قیامگاہ کے قریب کیا گیا۔ ویان دھماکہ سے پھٹ پڑنے کے وقت حرکت میں تھی۔ اس کے پھٹ پڑنے سے اس میں سوار دو افراد اور دو فوجی جو ایک بکتربند فوجی گاڑی میں تھے، ہلاک ہوگئے۔ یہ واضح نہیں ہوسکا کہ اس حملہ کا نشانہ گورنرکی قیامگاہ تھی یا گاڑی میں لدے ہوئے بم قبل از وقت پھٹ پڑے تھے۔ بوکوحرام میں شمالی نائجیریا میں 2009ء سے خونریز بغاوت شروع کر رکھی ہے جس میں تاحال ہزاروں افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT