Tuesday , December 12 2017
Home / دنیا / نائجیر میں گھات لگا کر کئے گئے حملے میں تین امریکی کمانڈوز ہلاک

نائجیر میں گھات لگا کر کئے گئے حملے میں تین امریکی کمانڈوز ہلاک

واشنگٹن ۔ 5 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) مغربی افریقی ملک نائجیر میں ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق گھات لگا کر کئے گئے ایک حملے میں امریکی فوج کے اسپیشل آپریشنس کے تین کمانڈوز ہلاک اور دیگر دو شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ گھات لگا کر یہ حملہ نائجیر کے دارالخلافہ نیامے سے 120 کیلو میٹر جنوب میں کیا گیا جو مالی کی سرحد سے قریب ہے۔ یہ ایک ایسا علاقہ ہے جہاں القاعدہ سے ملحقہ اسلامک مغرب کے عسکریت پسند سرگرم ہیں اور اکثر و بیشتر سرحد پار دھاوے کرتے رہتے ہیں۔ یہ کسی بھی مشن میں امریکی فوجیوں کی پہلی بار ہونے والی ہلاکتیں ہیںجہاں نائجیرین مسلح افواج کو امریکہ کی خصوصی افواج تربیت فراہم کررہی تھی جس میں انٹلیجنس اور سرویلانس بھی شامل ہے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بھی ضروری ہیکہ جاریہ سال فروری میں خصوصی فورسیس کا ایک فوجی ایک سڑک حادثہ میں ہلاک ہوا تھا۔ اس واقعہ کی امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو بھی ایرفورس ون پر اطلاع دی گئی ہے۔ وائیٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری سارہ سینڈرس نے ایرفورس ون پر موجود صحافیوں کو یہ بات بتائی۔

TOPPOPULARRECENT