Wednesday , November 22 2017
Home / دنیا / نائس حملہ : مزید دو افراد گرفتار

نائس حملہ : مزید دو افراد گرفتار

پیرس، 26جولائی(سیاست ڈاٹ کام) فرانسیسی شہر نائس میں چودہ جولائی کو ہوئے حملہ، جس میں 84 افراد مارے گئے تھے ، کے سلسلے میں مزید دو افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ۔ پیرس کے سرکاری حکام نے بتایا کہ حملہ آور پچھلے کئی ماہ سے حملے کا منصوبہ تیار کررہا تھا ۔ اس کے پانچ ساتھیوں کو پہلے ہی گرفتار کیا جاچکا ہے او ران سے پوچھ گچھ چل رہی ہے ۔ ان میں سے کوئی بھی پہلے سے انٹلی جنس کی لسٹ پر نہیں تھا۔  ذرائع نے بتایا کہ کل مزید دو لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے ، جن کی تصویریں حملہ آور کے موبائل فون میں تھیں۔ خیال رہے کہ دولت اسلامیہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا تھا کہ حملہ آور اس کا رکن تھا تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک یہ ثابت نہیں ہوا ہے کہ وہ واقعی دہشت گرد تنظیم سے تعلق رکھتا تھا۔

TOPPOPULARRECENT