Wednesday , December 13 2017
Home / دنیا / نائٹ کلب کے باہر فائرنگ ، چار ہلاک

نائٹ کلب کے باہر فائرنگ ، چار ہلاک

اسنکی ا ون 25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پیراگوے کے سرحدی شہر پیڈرو جوآن کبالیرے کے ایک نائٹ کلب کے باہر فائرنگ میں دو خواتین سمیت چار افراد کی موت اور 11 دیگر زخمی ہو گئے ۔پولیس نے بتایا کہ یہ معاملہ منشیات کی اسمگلنگ سے وابستہ ہے ۔ جس جگہ یہ واردات انجام دی گئی ہے وہ برازیل کے سرحدی شہر پونٹو پورا کے قریب ہے ۔ یہ شہر منشیات کی ا سمگلنگ کے لیے مشہور ہے ۔انہوں نے بتایا کہ فائرنگ میں مارے گئے افراد کا تعلق مجرمانہ گروہ سے ہے اور یہ حملہ انہیں ہی نشانہ بنا کر کیا گیا تھا لیکن اس فائرنگ کی زد میں کچھ دیگر لوگ بھی آ گئے ۔ حملے میں ہلاک ہونے والی دونوں خواتین کی عمریں 18 اور 24 سال بتائی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کی فائرنگ میں 11 افراد زخمی ہوئے ہے جنہیں ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا ہے ۔پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ملک کے اس حصے میں منشیات سے وابستہ تشدد عام بات ہے لیکن ایسا بہت کم ہوتا ہے کہ کسی عوامی مقام کو نشانہ بنایا جائے جیسا کہ اس حملے میں ہوا ہے ۔ معاملے کو حل کرنے کے لئے برازیل اور پیراگوے کی پولیس نے مشترکہ مہم چلائی ہے ۔

اسرائیل انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا مرتکب : ترکی
انقرہ، 25جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ترکی نے الزام لگایا ہے کہ اسرائیل یروشلم کی مسجد اقصیٰ کے باہر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور مسجد اقصیٰ کے باہر اسرائیل میٹل ڈیٹیکٹر اور سی سی ٹی وی کیمرے لگا کر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے ۔ نائب وزیراعظم اور سرکاری ترجمان بیکربوجدگ نے وزارت کے اجلاس کے بعد کل کہا کہ مسجد اقصیٰ پر اسرائیل رویہ غلط، غیر قانونی اور ناقابل قبول ہے ۔انہوں نے کہاکہ اسرائیل کا یہ قدم انسانی حقوق اور مذہبی آزادی کی خلاف ورزی ہے ۔ ہم بین الاقوامی برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ اسرائیل کے خلاف مربوط قدم اٹھائیں۔

TOPPOPULARRECENT