Saturday , November 25 2017
Home / جرائم و حادثات / نائیجریائی باشندوں کی دھوکہ باز ٹولی گرفتار

نائیجریائی باشندوں کی دھوکہ باز ٹولی گرفتار

سائبر کرائم پولیس کی کارروائی ، کمشنر رچہ کنڈہ کی پریس کانفرنس
حیدرآباد /11 ستمبر ( سیاست نیوز ) رچہ کنڈہ پولیس نے نائیجریائی باشندوں کی دھوکہ باز ٹولی کو گرفتار کرلیا جو عوام کو لالچ دیکر انہیں دھوکہ دہی کا شکار بنارہی تھی ۔ کمشنر پولیس رچہ کنڈہ مسٹر مہیش مرلی دھر بھگوت نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے ایک پریس کانفرنس کے دوران گرفتار افراد کو پیش کیا جن میں 37 سالہ ویلم 37 سالہ ایسک پرنس 33 سالہ کرسٹوفر 36 سالہ گوبیٹ ،23 سالہ اونیم 25 سالہ ایمانیل اونیم 27 سالہ چیمل دیروبر 24 سالہ ٹوجھوکر 30 سالہ جانسن ایناسو 32 سالہ پال ایفکسی کو رچہ کنڈہ کو سائبر کرائم پولیس نے انسپکٹر محمد ریاض الدین کی نگرانی میں یہ کارروائی انجام دیتے ہوئے نئی دہلی سے گرفتار کرلیا ۔ اس ٹولی نے عوام کو لالچ دیکر لاکھوں روپئے کا دھوکہ دیا تھا ۔ حالیہ عرصہ شکایت گذار خاتون جو پیشہ سے نرس بتائی گئی ہے ۔ کی دوستی بذریعہ فیس بک پر ایک درخواست دیکھی تھی اور اس سے دوستی ہوگئی ۔ جس نے اپنا نام آگٹہ سین ویلمس بتایا تھا اور اس نے یہ بھی بتایا تھا کہ وہ لندن ڈیری ناران اسٹرلینڈ کے علاقہ میں رہتا ہے اور وہ ایک پارٹنر ہے ۔ چند ماہ بعد اس نے شکایت گذار خاتون کو پیشکش کی اور بتایا کہ وہ 50 ہزار یو ایس ڈالر ایک آئی فون اور دستی گھڑیاں و سونے کے زیورات بطور تحفہ روانہ کر رہا ہے ۔ چند روز گذرنے کے بعد شکایت گذار خاتون کو فون پر اطلاع دی گئی اور ایک شخص نے خود کو کسٹمس کا عہدیدار ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ کسٹمس کلینرس دیگر اقدامات کیلئے رقم چاہئے اور اس طرح سے خاتون کے ذریعہ 9 لاکھ 37 ہزار روپئے اکاونٹ میں ٹرانسفر کروالئے گئے ۔جس کے بعد ان کے بڑھتے مطالبات کو دیکھتے ہوئے خاتون نے سائبر کرائم رچہ کنڈہ سے شکایت کردی اور سائبر کرام پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔ اس ٹولی نے مختلف شہروں کشمیر سے کنیا کماری تک کئی افراد کو دھوکہ دہی کا شکار بنایا ہے ۔ اس موقع پر جوائنٹ کمشنر رچہ کنڈہ مسٹر ترون جوشی و دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT