Tuesday , November 21 2017
Home / Top Stories / نائیجریامیں چرچ منہدم ‘ 160 افراد ہلاک

نائیجریامیں چرچ منہدم ‘ 160 افراد ہلاک

واری ( نائجیریا) 11ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) اسپتال کے ایک ڈائرکٹر کے بموجب ایک چرچ کا چھت منہدم ہوجانے سے جنوبی نائیجریا میں عبادت میں مصروف  160افراد ہلاک ہوگئے ۔ یوٹیچنگ ہاسپٹل یونیورسٹی کے ایٹیٹ پیٹرس کے بموجب مردہ خانوں میں نعشوں کی تعداد گنجائش سے زیادہ ہوچکی ہے ۔ اندیشہ ہے کہ ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہوگا ۔ چرچ کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ جب چرچ میں عبادت کرنے والے افراد کی تعداد حد سے زیادہ ہوگئی تھی تو یہ حادثہ پیش آیا ۔ ریاستی حکومت کے بموجب تحقیقات جاری ہیں تاکہ معلوم کیا جاسکے کہ حادثہ کی وجوہات کیا تھیں ۔ لاگوس سے موصولہ اطلاع کے بموجب صدرنائیجریا نے چرچ کے انہدام سے ہلاک ہونے والے افراد کے ورثاء سے اظہار تعزیت کی ہے ۔ انہوں نے مہلوکین کی تعداد 200بتائی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT