Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / نائیجرین باشندوں کو مکان کرایہ پر دینے میں احتیاط لازمی

نائیجرین باشندوں کو مکان کرایہ پر دینے میں احتیاط لازمی

پاسپورٹ اور ویزا کی جانچ نہ کرنے پر مالک مکان کو بھی جیل جانے کا خطرہ
حیدرآباد ۔ 14 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : نائجیرین باشندوں کے ویزا اور پاسپورٹ کے علاوہ دوسری دستاویزات کی جانچ کیے بغیر صرف زیادہ کرائے کی لالچ میں گھر کرائے پر دینا مالکان مکان کے لیے مہنگا ثابت ہوسکتا ہے ۔ انہیں جیل بھی جانا پڑ سکتا ہے ۔ پولیس نے حیدرآباد میں 10 مالکین مکان کو نوٹس دی ہے ۔ واضح رہے کہ شہر میں پولیس کی جانب سے منشیات کے خلاف خصوصی مہم چلائی جارہی ہے اور زیادہ تر منشیات کے تار نائجیرین باشندوں سے جڑے ہوئے ہیں ۔ تحقیقات اور گرفتار افراد سے پوچھ تاچھ کے دوران نائجیرین باشندوں کی جانب سے منشیات کا کاربار کرنے کی بڑے پیمانے پر اطلاعات منظر عام پر آئی ہیں ۔ جس کے خلاف پولیس نے نائجیرین باشندوں کے خلاف خصوصی مہم چھیڑ رکھی ہے ۔ باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ حیدرآباد میں 6000 نائجیرین باشندے ہیں جن میں 60 باشندے ویزا ختم ہوجانے کے بعد حیدرآباد میں قیام پذیر ہیں اور کئی باشندوں کے دستاویزات بھی درست نہیں ہے ۔ شہر کے مضافات ناراسنگی میں پولیس نے ایک نائجیرین کو حال ہی میں گرفتار کیا ۔ دو سال قبل ویزا کی مہلت ختم ہوجانے کے باوجود وہ حیدرآباد میں قیام کیا ہوا ہے ۔ یہی نہیں وہ کرائے پر گھر حاصل کرتے ہوئے جسم فروشی کا دھندہ کررہا ہے ۔ کرایہ زیادہ حاصل ہونے کی لالچ میں مالکین مکان ان کے دستاویزات کی جانچ بھی نہیں کررہے ہیں ۔ جب کہ قانون موجود ہے کہ اگر کسی غیر ملکی کو مکان کرائے پر دیا جارہا ہے تو اس کا ویزا ۔ پاسپورٹ اور دوسری دستاویزات کی جانچ کریں اور پھر اس کی مقامی پولیس کو اطلاع دیں اور بعد میں مکان کرائے پر دیا جائے ۔ قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے مالکین مکان کی بھی اب خیر نہیں رہے گی ۔ باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ ابھی تک پولیس نے نائجیرین باشندوں کو مکان کرائے پر دینے والے 10 مالکین مکان کو نوٹس دی ہے ۔ منشیات کے علاوہ نائجیرین کے خلاف مقامی عوام کی جانب سے کئی شکایتیں وصول ہورہی ہیں ۔ لڑائی جھگڑا کرنے اور لڑکیوں سے چھیڑ چھاڑ کرنے کی بھی کئی شکایت وصول ہورہی ہیں ۔ یاپرال علاقہ میں گذشتہ 2 سال سے گابیرل نامی ایک نائجیرین مقیم ہے ۔ جس کا کوکین کا کاروبار ہے ۔ عثمانیہ یونیورسٹی میں بی کام کی تعلیم حاصل کرنے کا مالک مکان کو بھروسہ دلاتے ہوئے مکان کرائے پر حاصل کیا ۔ دوسرے کرائے داروں سے زیادہ کرایہ ادا کرتے ہوئے فلیٹ کرائے پر حاصل کیا ہے ۔ ٹولی چوکی میں نائجیرین باشندے گانجہ فروخت کرتے ہوئے پکڑے گئے ہیں ۔ اس طرح کی شکایتیں وصول ہونے کے بعد پولیس نائجیرین باشندوں کے خلاف خصوصی مہم شروع کرتے ہوئے ان کے دستاویزات کی جانچ کررہی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT