نائیجیریا میں فائرنگ سے 14 افراد ہلاک

ابوجا،2جنوری(سیاست ڈاٹ کام) نائیجیریا کی ایک ریاست میں رات گئے عبادت سے واپس آنے والوں پر فائرنگ کردی گئی جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے ۔رپورٹ کے مطابق ایک مقتول کے رشتہ دار نے بتایا کہ مسلح افراد نے اس وقت فائرنگ کی جب یہ افراد سال نو سے متعلق چرچ میں ہونے والی عبادت میں شرکت کے بعد واپس لوٹ رہے تھے ۔فائرنگ کا یہ واقعہ نائیجیریا کے جنوبی علاقے میں پورٹ ہارکورٹ میں پیش آیا، یہ علاقہ تیل مرکز تصور کیا جاتا ہے ۔پولیس اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست پر بتایا کہ حملے میں 14 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ 12افراد فائرنگ سے زخمی بھی ہوئے جنہیں علاج کے لیے قریبی ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔ریورز اسٹیٹ پولیس کے شعبہ تعلقات عامہ کے آفیسر نامدی اومانی کا کہنا تھا کہ فوری طور پر واقعہ میں ہلاک ہونے والوں کی قطعی تعداد کے بارے میں تصدیق نہیں کی جاسکتی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT