Wednesday , June 20 2018
Home / دنیا / نائیجیریا کی فوج اور اسلام پسندوں میں جھڑپ‘ 59 ہلاک

نائیجیریا کی فوج اور اسلام پسندوں میں جھڑپ‘ 59 ہلاک

ابوجہ۔ 6؍جولائی (سیاست ڈاٹ کام)۔ نائیجیریا کی فوج اور اسلام پسندوں کے درمیان ملک کے شورش زدہ شمال مشرقی علاقہ میں جھڑپ سے کم از کم 53 شورش پسند اور 6 فوجی ہلاک ہوگئے۔ ترجمان کے بموجب باغیوں نے فوجی بیارکس اور پولیس اسٹیشن پر قصبہ دامبوا ریاست بورنو میں حملہ کیا تھا جب کہ بیشتر فوجی مضافاتی دیہاتوں میں طلائی گردی میں مصروف تھے۔ فوج نے جوابی کارروائی کی۔ محکمہ دفاع کے ترجمان جنرل کرس اولوکولیڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 5 فوجی اور ایک سینئر عہدیدار باغیوں کو پسپا کرنے کے دوران ہلاک ہوگیا جب کہ باقی مہلوکین میں بے قصور شہری اور عسکریت پسند شامل ہیں۔ ایک زخمی کا فوجی ہاسپٹل میں علاج جاری ہے۔ 6 دامبوا کے شہریوں کو عسکریت پسندوں نے فرار ہونے سے پہلے زندہ جلادیا۔ دیگر افراد نے کہا کہ فوج نے 4 بکتر بند گاڑیاں ضبط کرلی ہے۔ بوکوحرام کے عسکریت پسندوں کو فوج نے منہ توڑ جواب دیا ہے۔ تازہ ترین حملہ میں کئی مکان نذرآتش کردیئے گئے۔ پولیس اسٹیشن کو بھی آگ لگادی گئی۔

TOPPOPULARRECENT