Friday , June 22 2018
Home / Top Stories / نائیجیریا کے اسکول میں دھماکہ ‘ 48 طلبا ہلاک

نائیجیریا کے اسکول میں دھماکہ ‘ 48 طلبا ہلاک

کانو ( نائیجیریا ) 10 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) نائیجیریا میں آج بوکو حرام کے ایک بم حملے میں کم از کم 48 اسکولی طلبا ہلاک ہوگئے ہیں۔ کہا گیا ہے کہ شمال مشرقی نائیجریا کے ایک اسکول کو نشانہ بناتے ہوئے یہ حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجہ میں کثیر تعداد میں طلبا کی ہلاکت واقع ہوئی ہے ۔ یہ دھماکہ لڑکیوں کے ایک اسکول کو نشانہ بناتے ہوئے پوٹسیکم کے م

کانو ( نائیجیریا ) 10 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) نائیجیریا میں آج بوکو حرام کے ایک بم حملے میں کم از کم 48 اسکولی طلبا ہلاک ہوگئے ہیں۔ کہا گیا ہے کہ شمال مشرقی نائیجریا کے ایک اسکول کو نشانہ بناتے ہوئے یہ حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجہ میں کثیر تعداد میں طلبا کی ہلاکت واقع ہوئی ہے ۔ یہ دھماکہ لڑکیوں کے ایک اسکول کو نشانہ بناتے ہوئے پوٹسیکم کے مقام پر کیا گیا جبکہ جماعتوں کے آغاز سے قبل طلبا اسمبلی کیلئے جمع ہو رہے تھے ۔ دھماکہ کے نتیجہ میں یہاں ہر طرف دلخراش مناظر تھے اور لوگ خوف و ہراس کے عالم میں بھاگ رہے تھے ۔ کہا گیا ہے کہ اس اسکول میں مبینہ طور پر مغربی نصابی تعلیم دئے جانے کے خلاف یہ حملہ کیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ چند دن قبل ہی بوکو حرام نے ایک نیا ویڈیو جاری کیا تھا جس میں گروپ کے لیڈر ابو بکر شیخو نے ایک بار پھر جنگ بندی اور امن بات چیت کے تعلق سے حکومت نائیجریا کے دعوؤں کو مسترد کردیا تھا ۔ کہا گیا ہے کہ آج صبح 7:50 منٹ پر گورنمنٹ سینئر سائینس سکنڈری اسکول کے طلبا پرنسپل کے یومیہ خطاب کی سماعت ٖکیلئے کھڑے تھے کہ یہ دھماکہ ہوگیا۔ دھماکہ کے مقام پر جسمانی اعضا ‘ اسکول بیاگس ‘ کتابیں اور جوتے وغیرہ بکھرے ہوئے پائے گئے ۔وزیراعظم نریندر مودی نے بم حملے کی مذمت کی اور اسے بزدلانہ کارروائی قرار دیا ۔

TOPPOPULARRECENT