Sunday , December 17 2017
Home / دنیا / نائیجیرین فوج کے حملے میں بوکو حرام سربراہ شدید زخمی، اہم کمانڈرز ہلاک

نائیجیرین فوج کے حملے میں بوکو حرام سربراہ شدید زخمی، اہم کمانڈرز ہلاک

ابوجا۔24 اگست (سیاست ڈاٹ کام)  نائیجیرین فوج کی جانب سے فضائی حملے میں شدت پسند تنظیم ’’بوکو حرام‘‘ کے اہم کمانڈروں کی ہلاکت اور سربراہ ابو بکر شکاؤ کے شدید زخمی ہونے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نائیجیریا کے فوجی حکام کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ملک کے شمال مشرقی علاقے سمبیسا کے جنگلات میں بوکوحرام کے ٹھکانوں پر فضائی بمباری کی گئی جس میں شدت پسند تنظیم کے سربراہ شدید زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ نائیجیرین فوج کے ترجمان کرنل سلمان نے کہا کہ فضائی کارروائی میں بوکو حرام کے 3 اہم قائدین ابوبکر موبی، مالم نوہو اور مالم ہمان کی ہلاکت کی مصدقہ اطلاعات ہیں تاہم انھوں نے یہ وضاحت نہیں کی کہ انھیں یہ معلومات کہاں سے ملیں۔بوکو حرام کی جانب سے فضائی حملے میں تنظیم کے سربراہ کے شدید زخمی ہونے اور دیگر قائدین کی ہلاکت کے متعلق فوری طور پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔ واضح رہے کہ بوکوحرام نے ملک میں سخت اسلامی قوانین کے نفاذ کیلئے نائیجیریا کے شمالی حصے میں 2009ء سے کارروائیاں شروع کی ہیں جس میں اب تک تقریباً 2 لاکھ افراد ہلاک اور 26 لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT